22 نومبر 2026 - 04:51
بحرین میں پیٹریاٹ کی آنکھ پھوڑنے کی اہمیت کیا ہے؟

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے بحرین کے علاقوں 'الرفاع' اور 'العوالی' میں امریکہ کے دو پیٹریاٹ ریڈاروں کو نشانہ بنایا اور فوجی ماہرین نے اس حملے کو اس ملک کے فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ایک کلیدی جزو پر ضرب قرار دیا ہے یہ کاروائی حتمی طور پر خطے میں امریکی دفاعی صلاحیت پر اثرات مرتب کرے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے مشترکہ میزائل- ڈرون کارروائی میں بحرین کے الرفاع اور العوالی اڈوں پر امریکہ کے پیٹریاٹ دفاعی نظام کے دو ریڈاروں کو نشانہ بنایا، جو خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کے خلاف حالیہ کارروائی کی ایک اور اہم پیش رفت ہے؛ یہ وہ کارروائی ہے جو سپاہ پاسداران کے اعلان کے مطابق، ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور امریکی دشمن کی مسلسل جارحیتوں کے جواب میں کی گئی۔

ابھی کچھ ہی گھنٹے قبل 00:30 بجے، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ ایرواسپیس فورس کے رزمیوں نے مبارک کوڈ «یا ام البنین(س)» کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بحرین کے دو اڈوں پر امریکی فوج کے اہم ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرونز پر حملہ کیا اور اس کارروائی کے دوران ان اڈوں پر تعینات پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں سے تعلق رکھنے والے دو ریڈاروں کو نشانہ بنایا۔

بحرین میں مربوط امریکی فضائی دفاعی سلسلے کے کلیدی اجزاء پر ضرب

فوجی امور کے ماہر احمد یارمحمدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اس کارروائی کی اہمیت محض دو فوجی نظاموں پر حملے تک محدود نہیں ہے؛ بلکہ پیٹریاٹ (Patriot) نظام میں، ریڈار فضائی خطرات کا سراغ لگانے اور ان کا تعاقب کرنے والے بنیادی جزو کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ فضائی دفاعی سسٹم کو وہ ڈیٹا فراہم کرتا ہے جو اہداف کو نشانہ بنانے اور کارروائی کے دوران پیش رفت کو منظم کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ نتیجتاً، ان ریڈاروں کو نشانہ بنانا امریکی فضائی دفاعی سلسلے کے اہم ترین عناصر میں سے ایک پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha